بارسلونا،27اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہسپانوی شہر بارسلونا میں ہزاروں افراد نے دہشت گردی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ ہفتے کے روز اس مارچ میں ہسپانوی بادشاہ فیلیپے، وزیراعظم ماریانو راخوئے سمیت اہم حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔ چند روز قبل اس شہر کو دہشت گردانہ حملے کا سامنا ہوا تھا، جس میں 15افراد ہلاک اور 120زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق اس مارچ میں شریک ہونے والے افراد کی تعداد پانچ لاکھ تھی اور اس مارچ کا نعرہ میں خوف زدہ نہیں ہوں تھا۔